اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اتوار کو شہراورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کےدوران بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت بعض انتہاپسندگروہوں کی موجودہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے رویے عوام کے درمیان دشمنی اور تصادم پر منتج ہوگی۔
اسدالدین اویسی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مجلس اتحاد مسلمین ہند اس ملک کے مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کے لئے چھ جنوری سے ایک تحریک شروع کرنے والی ہے تاہم انھوں نے اس کی تفصیلات نہيں بتائيں۔
اویسی نے کہا کہ گھر واپسی کے نام پر تبدیلی مذہب کے لئے قانون وضع کرنے کی بات ہو رہی ہے ۔اگرکسی دوسرے مذہب کی فرد اسلام قبول کرنے کی بات کرتی ہے تو اسے اجازت لینی ضروری قرار دیاجاتاہے جبکہ ہندو تنظیمیں اور بی جے پی لالچ دے کر دوسرے اقوام کے لوگوں کو ہندو بنا رہے ہیں۔ اور اسے گھر واپسی قرار دے رہے ہيں۔
.......
/169